مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک بارپھر پوسٹر چسپاں ، پاکستانیوں کو مبارکباد

 

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک بارپھر قائد اعظم محمد علی جناح، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورپاکستانی پرچم کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پوسٹروںمیں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ علاقے میں انصاف کو یقینی بنائے اور کشمیری عوام سے کیاگیا وعدہ پورا کرے۔پوسٹروں میں بانی پاکستان کے وژن اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے حصول کی عظیم جدوجہد کی تعریف کی گئی۔ پوسٹروں میں پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کے لازوال رشتے اور عظیم قوم کا حصہ بننے کی ان کی تڑپ کی بھی نشاندہی کی گئی۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوسٹربھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ وہ اپنے فوجی قبضے اور بربریت کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ پوسٹروں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے کشمیریوں کے مطالبے کو واضح کیا ہے۔ ٹویٹر اور فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی پاکستانیوں کو ان کے قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیوز اور پوسٹرز اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button