مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں نے جنگ سے متاثرہ ایرانیوں کی امدادکے لئے اپنی قیمتی اشیاءعطیہ کیں

 

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انسانیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ سے متاثرہ ایران کے لوگوں کی امداد کے لیے سونا، نقدی اور قیمتی اشیا عطیہ کردیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے لوگوں نے قیمتی زیورات، گھریلو اشیاءیہاں تک کہ اپنے مویشی تک عطیہکردیے۔بلا لحاظ عمر اور جنس خواتین، بچوں اور مردوں سمیت سب نے اپنا حصہ ڈالا اوراپنی بہت سی ذاتی اہمیت کی چیزیں عطیہ کیں۔ ایک خاتون نے تقریباً تین دہائیوں سے محفوظ اپنے مرحوم شوہر کی آخری نشانی سونے کے زیورات عطیہ کیے۔بڈگام میں ایک مسجد کے باہر ایک اسٹال لگایا گیا تھا جس میں نقدی سے لے کر تانبے کے برتنوں تک عطیہ کیے گئے۔ایرانی سفارتخانے نے اس اقدام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی مہربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جیسے جیسے عطیات آتے رہتے ہیں ایک چیز واضح ہے کہ ضرورت کے وقت انسانیت کوئی سرحد نہیں دیکھتی۔ کشمیری عوام نے دکھادیا کہ ہمدردی ایک عالمی زبان ہے اور ان کی فراخدلی بلاشبہ ایران کے بحران سے متاثر ہ لوگوں کے لیے امید کا باعث بنے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button