مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ :بھارتی پولیس نے تین کشمیری تاجر گرفتار کر لیے

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع ڈوڈہ میں گائے کے گوشت کی فروخت کے الزام میں تین کشمیری تا جروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار تاجروں کی شناخت فاروق احمد، محمد شفیع اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان لوگوں نے گائے ذبح اور اسکا گوشت فروخت کرکے ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔
یاد رہے کہ بھارت میں گائے کو ذبح کرنے کے شبہ کی بنیاد پر لنچنگ، تشدد اور گرفتاری کے واقعات میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھی جہاں آزادی کے مطالبے کی پاداش میں پہلے ہی کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے ، مسلمانوں کو گائے ذبیحہ پر بھی نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button