APHC-AJK

اسلام آباد :انجینئر امیر مقام کی کشمیری حریت قیادت سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:
وفاقی وزیر امورِ کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر کشمیری حریت رہنمائوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ملاقات میں کہاکہ نہتے کشمیری عوام کو بدستور ظلم و جبر کا سامنا ہے اور ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر غلام محمد صفی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ملاقات میں حریت رہنماء محمود احمد ساغر،شمیم شال،دائود یوسف زئی،زاہد صفی اور امتیاز وانی بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button