بھارت

ناکام آپریشن سندھور کے بعد، جاسوسی کے الزام میں 12افراد گرفتار

نئی دلی:مودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ایک مختصر جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعدجاسوسی کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت متعدد افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے الزامات کے تحت پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے یوٹیوبرز سمیت کم از کم 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے 6کاتعلق پنجاب ، 5کا ہریانہ اور ایک کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو پاکستان کے خلاف بھارت کے ناکام آپریشن سندور کے تناظر میں گرفتار کیاگیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں دو خواتین شامل ہیں ۔ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوتراجن کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکائونٹس کے بالترتیب 3لاکھ77ہزار سبسکرائبرز اور ایک لاکھ 33ہزارفالورز ہیں جبکہ گرفتار کی گئی دوسری خاتون غزالہ کا تعلق پنجاب سے ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button