آزاد کشمیر

بھارت کے متعصب ججوں نے آسیہ اندرابی اوران کی ساتھیوں کو سزاسناکر اپنی اصلیت آشکارکردی

Roznama Dunya: بھارت کی متعصب عدالت نے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنا دی

اسلام آباد: آزادجموں و کشمیرو گلگت بلتستان کے امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ بھارتی عدالتوں میں تعینات آرایس ایس کے متعصب ججوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی آزادی پسند رہنماآسیہ اندرابی کو تین بار عمر قید اور ناہیدہ نسرین اورفہمیدہ صوفی کو 30، 30 سال قید کی سزاسناکر اپنی اصلیت پوری دنیا پر آشکار کردی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد مشتاق خان نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی عدالتیں نریندرمودی کے اشاروں پر فیصلے سنارہی ہیں، لہذا عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے ادارے اس کھلے جرم کانوٹس لیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ پربھی زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے اسلامی ممالک اور اوآئی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ مسلمان ہونے کی بنیاد پر کشمیریوں کو سزائیں سنانے پر بھارت کا سیاسی، سفارتی اورمعاشی بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قائدین اور دیگر قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ امیر جماعت نے کہاکہ نریندمودی اپنے ذہن سے یہ غلط فہمی نکال دے کہ وہ ظلم سے تحریک آزادی کشمیرکو دباسکتا ہے،اہل کشمیر نے آزادی کی جو جدوجہد شروع کی ہے وہ حصول آزادی تک جاری رہے گی اورجماعت اسلامی صبح آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button