بھارت
بھارت :آسام میں دھماکہ، ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک

گوہاٹی : بھارتی ریاست آسام میں ضلع جورہاٹ کے علاقے نیو کالونی راجہ میڈم میں ایک کرائے کے مکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد اقبال اور نور محمد کے ناموںسے ہوئی ہے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔اطلاعات کے مطابق دھماکا کرائے کے ایک مکان میں ہوا جس کے نتیجے میں نور محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کے آٹھ سالہ بیٹے محمد اقبال نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔دھماکے میں نورمحمد کی سات سالہ بیٹی بھی زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔







