مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں آپریشن کے دوران بی ایس ایف کے دو افسر زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع سانبہ میں ایک کارروائی کے دوران مقامی لوگوں کے حملے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو افسر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سوپوال کیگجر بستی میں تلاشی کارروائی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران مقامی لوگوں کے حملے میں بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گئے۔بی ایس ایف کے انسپکٹر امتیاز اور سب انسپکٹر دیویندر مبینہ طور پر آپریشن کے وقت وردی میں نہیں تھے جب وہ حملے کی زد میں آئے۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔






