APHC-AJK

او آئی سی کشمیری خواتین رہنمائوں کوسزائی گئی غیر قانونی سزائوں کا نوٹس لے ، محمود احمد ساغر

اسلام آباد:جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے)کے تحت تین کشمیری خواتین کارکنوں کوسزائی جانیوالی غیر قانونی سزائوں کا فوری نوٹس لے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کو لکھے گئے ایک خط میں ممتاز مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی کو26 مارچ کو سنائی گئی عمر قید اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو30,30 سال قید کی سزائوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے خواتین رہنمائوں کو سنائی گئی طویل سزائوں کو سیاسی انتقام کی کارروائی قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصد اختلافی آوازوں کو خاموش کراناہے۔خط میں مزیدکہاگیاہے کہ کشمیری خواتین رہنمائوں کے خلاف الزامات بنیادی طور پر تقاریر اور سوشل میڈیا کے تاثرات پر مبنی تھے جو تنازعہ کشمیر سے متعلق سیاسی ا اور تاریخی نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں، جنہیں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جرام قرار دیا گیا۔خط میں مزید کہاگیاکہ اس کالے قانون کوشہری اور سیاسی حقوق سے بین الاقوامی معاہدے سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کے خلاف قراردیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button