افغانستان سے دہشتگردی اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کیلئے بڑا خطرہ بن گیا
افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا,دی مسلم ٹائمز

نئی دلی:افغان طالبان رجیم اور بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان نے4سالہ سفارتی کوششوں کے بعد افغانستان میں موجوددہشتگردوں کے ٹھکانوں پرکارروائی کی۔ طالبان رجیم کے جارحانہ رویے اورعدم تعاون کی وجہ سے قطراورترکیہ کی ثالثی کی کوششیں سے سود رہیں۔بنگلہ دیشی جریدہ دی مسلم ٹائمزکے مطابق فتنہ الخوارج کی پشت پناہی اورافغان سرزمین کے استعمال کیوجہ سے پاکستان طالبان کیخلاف کارروائی پرمجبور ہوا۔ علاقائی عدم استحکام کوسمجھنے کیلئے بھارت اسرائیل تعلقات اورافغان طالبان کے پراکسی کردارکاجائزہ لیناہوگا۔دی مسلم ٹائمز کے مطابق افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکاجو جنوبی اور وسطیٰ ایشیا میں استحکام کومتاثرکررہاہے۔ ماہرین کے مطابق افغان سرزمین سے سرحد پارحملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلح گروہوں کیلئے سازگارماحول طویل المدتی علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔







