پاکستان

بھارت سے تین ہزار سکھ یاتری بیساکھی منانے پاکستان آئیں گے

لاہور: بھارت سے تقریباً 3 ہزار سکھ یاتری 10 اپریل سے شروع ہونے والے بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گردوارہ پنجہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کے ترجمان غلام محی الدین نے بتایا کہ بیساکھی کے موقع پر بھارت سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں بیساکھی میلے اور خالصہ جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے حکام نے شرکت کی اور یاتریوں کے لیے سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایاکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کریں گے اور دوطرفہ معاہدے کے تحت 3 ہزار یاتری 10 اپریل کوبھارت سے پاکستان آئیں گے۔ سکھ یاتری ننکانہ صاحب، فاروق آباد، شیخوپورہ، کرتارپور، ایمن آباد اور لاہور سمیت مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے سخت سیکیورٹی، معیاری طبی سہولیات اور بہترین ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے یقین دلایا ہے کہ مہمانوں کی روایات کے مطابق مکمل مہمان نوازی کی جائے گی اور ان کے آرام و حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button