مقبوضہ جموں و کشمیر

نظربند حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کی والدہ سرینگر میں انتقال کر گئیں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نظر بند حریت رہنما ظفر اکبر بٹ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ کی والدہ طویل علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ چھ سال سے زائد عرصے سے جموں کی جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ بھارتی حکام نے نظربندی کے دوران انہیں اپنی علیل والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی انہیں انکے جنازے میں شرکت کی اجازت دی گئی جس سے کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی عکاسی ہوتی ہے۔
دریں اثناءحریت رہنماوں نے ظفر اکبر بٹ اور الطاف احمد بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس واقعے سے ایک بار پھر نظربند کشمیری رہنماوں کی حالت زار اور قابض حکام کی طرف سے ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button