پاکستان

تنازعہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے: آئی ایس ایس آئی

اسلام آباد : انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کاکہنا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے اور اس کا حل علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد نے اپنے ایک حالیہ جائزے میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ 70 سال سے زائد عرصے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ رہا ہے۔اس مسئلے نے خطے کو متعدد مواقع پر جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔جائزے میں1947 میں ریاست جموں و کشمیر کے متنازعہ الحاق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے اہم عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button