World

وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری کل پاکستان آئیں گے

لاہور :
متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام وساکھی میلہ اور 327واں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری کل جمعہ کو واہگہ سرحد کے راستے پاکستان آئیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ یاتری 19اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے ،جہاں وہ ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل سیکٹر ٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کے احکامات کے مطابق سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی رہائش، خوراک ،اورسفری سہولیات کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے مہمان نوازی کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان ،پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ روڑہ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق اور صوبائی وزرا اور اعلی افسران واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کا استقبال کریں گے ۔سکھ یا تریوں کو بسوں کے تین مختلف قافلوں کے ذریعے سخت سکیورٹی کے حصار میں گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا جہاں پر قیام کے دوران وہ ننکانہ صاحب میں اور سچا سودا فاروق اباد میں موجود گردواروں کی یاترا کریں گے جس کے بعد سکھ یاتری 12 اپریل کو حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں پر 14 اپریل کو مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔سکھ یاتری 15 اپریل کو گردوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال پہنچیں گے جہاں قیام کے بعد 17 اپریل کو گردوارہ گورودواررہ روہڑی صاحب ایمن اباد کا دورہ کرنے کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ۔18 اپریل کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے جبکہ 19 اپریل کو دورہ مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button