مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: عدالت نے 5کشمیری نوجوان 15برس بعد جھوٹے مقدمے سے بری کردیے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عدالت نے پانچ کشمیری نوجوانوں کو 15برس بعد ایک جھوٹے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کی ایک عدالت نے عبدالرحمن بٹ، مشتاق احمد وانی، ظفر احمد وانی، عبدالرشید وانی اور جاوید احمد انصاری کو جھوٹے مقدمے سے بری کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج مسرت روحی کی عدالت میں عبدالرحمان بٹ کے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ ارجمند ریشی جبکہ دیگر چار کی پیروی ایڈوکیٹ ریاض احمد گنائی نے کی۔ ان پر 20جون2011میں بھارتی فورسز کی گشتی پارٹی پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ آور ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
نوجوانوں کے خلاف مقدمہ دسمبر 2011میں قائم کیا گیا تھا اور جولائی 2013میں الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت نے قراردیا کہ استغاثہ الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہاہے لہذا ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button