بھارت
بی جے پی،آر ایس ایس کی نفرت سے بھری سوچ آئین کو تباہ کر رہی ہے: راہول گاندھی
کولکتہ: کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور اس کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کی نفرت سے بھری سو چ بھارتی آئین کو منظم طریقے سے تباہ اور جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے مغربی بنگال کے ضلع اتر دیناج پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ بھگوا پارٹی ووٹ چوری میں ملوث ہ اور وہ جمہوری اداروں کو تباہ و برباد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت سے بھری سوچ آئین کو تباہ کر رہی ہے،یہ دونوں تنظیمیں "ووٹ چوری میں ملوث” ہیں اور جمہوریت کو تباہ کر رہی ہیں۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 23تا 29اپریل ہونگے۔







