بھارت :گوا کے پولیس اسٹیشن میں کمسن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
گوا : بھارتی شہر گوا میں ایک پولیس انسپکٹر نے ایک خاتون کی مدد سے پولیس اسٹیشن کے اندر ایک کمسن لڑکی کو متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعات 25 جولائی اور 27 اکتوبر کو کرائم برانچ کے ریبندر پولیس اسٹیشن میں پیش آئے۔
ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 75 (جنسی ہراسانی) اور 127 (غیر قانونی حراست) کے علاوہ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون (پوسکو ایکٹ) کی دفعات 10 اور 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو سنگین نوعیت کے جنسی جرائم اور ہراسانی سے متعلق ہیں۔
پولیس نے انسپکٹر وکاس ڈیکر اور رنجنی پالییکر نامی خاتون کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون (پوسکو ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں سہولت فراہم کی۔







