مقبوضہ جموں و کشمیر

امرتسر:سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا بھارتی پیراملٹری اہلکار ہسپتال میں چل بسا

چندی گڑھ :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکا پنجا ب کے شہر امرتسر کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 25 سالہ بی ایس ایف اہلکار نیرج سینی 2 اپریل کو جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔ وہ جموں کے علاقے چکرا کا رہائشی تھا اور وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تعینات تھا۔
انہیں ابتدائی طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کیا گیا اور بعد میں امرتسر کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہوںنے آخری سانس لی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button