بھارت

منی پور: مظاہرے ، تشدد جاری، آج سے پانچ روزہ ہڑتال

امپھال : شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں آج (توار ) سے پانچ روزہ ریاست گیر ہڑتال کا آغاز ہو گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی )نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ ہڑتال ترنگلاوبی بم حملے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے کی جا رہی ہے جس میںایک خاتوں اور اسکے دو بچوں کی جانیں چلی گئی تھیں۔ واقعے کے خلاف خواتین اور سول سوسائٹی کی تنظیمیںسراپا احتجاج ہیں۔بھارتی فورسز کیطرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے تین مظاہرین بھی مارے گئے ہیں ۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بم دھماکے میںملوث افراد کو 25اپریل تک گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج میںتیزی لائی جائے گی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button