مقبوضہ جموں و کشمیر

جیل میں قید انجینئر رشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی

eng

نئی دہلی،: نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میںقید بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارہمولہ حلقے سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر عبدالرشید نے اپنے علیل والد سے ملاقات کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید کے والد انتہائی علیل ہیں اور سرینگر کے ایک ہسپتال میںداخل ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی )نے اس حوالے سے عرضداشت جمعہ کے روز عدالت میں دائر کی ۔ اے آئی پی کے ترجمان انعام النبی نے کہاانسانی ہمدردی کا تقاضا ہے کہ ایک بیمار باپ اپنے بیٹے کو دیکھ سکے ،یہ محض قانونی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس سے گہرے انسانی جذبات وابستہ ہیں اورہمدردی اور حساسیت کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک علیل والد کو گزشتہ کئی برس سے قید اپنے بیٹے کو دیکھنے اور بیٹے کو علیل والد کی خدمت کا موقع دیاجائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button