اٹلی میں دو بھارتی سکھوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
روم : اٹلی کے صوبہ برگامو میں دو بھارتی سکھوں کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہبیساکھی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے ایک گودام سے نکل رہے تھے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اٹلی کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ جمعہ کو آدھی رات کے قریبقصبے کے صنعتی علاقے میں واقع گرودوارہ ماتا صاحب کور جی کے سامنے چوک میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کووو کے رہنے والے 48 سالہ راگیندر سنگھ اور اگناڈیلو کے رہنے والے 48 سالہ گرومیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے قریب سے ان پر فائرنگ کی اور پھر کار میں فرار ہو گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہجائے وقوعہ سے گولیوں کے دس کھول برآمد کیے گئے اورتحقیقات جاری ہے۔ نامہ نگاروں نے عینی شاہد کا حوالے دیتے ہوئے بتایاکہ گولی چلانے والا بھارتی تھا جو گردوارہ میں اکثر آتا تھا۔عینی شاہد کے مطابق گولیوں سے تیسرا شخص بھی زخمی ہوگیا۔






