بھارت

منی پورمیں حالات مسلسل کشیدہ: 5روزہ ہڑتال کا آج دوسرا دن

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پانچ روزہ ہڑتال ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے ۔ایک دھماکے میں 2 بچوں اور انکی ماں کی ہلاکت کے بعدمنی پور میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے جہاں عوام اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت کے انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے۔ فورسز نے دو روز قبل ایک ریلی کے شرکا پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس پر صورتحال بگڑ گئی ۔فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیاں جھڑپوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
پانچ روزہ ہڑتال کی کال سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی )نے مشترکہ طور پر دی ہے۔ ہڑتال ترنگلاوبی بم حملے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے کی جا رہی ہے جس میںایک خاتوں اور اسکے دو بچوں کی جانیں چلی گئی تھیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بم دھماکے میںملوث افراد کو 25اپریل تک گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج میںتیزی لائی جائے گی ۔ منی پور میں میتی (ہندو)اور کوکی(عیسائی) قبائل کے درمیاں خانہ جنگی کو 3 برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران ڈھائی سو سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button