نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام
دلی شدید فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
دلی شدید فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
نئی دہلی:
مودی حکومت نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کومفلوج کرنے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کردی ہے۔
کشمیرمیڈیارسروس کے مطابق بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ مودی حکومت کا ایک یوٹرن ثابت ہواہے کیونکہ اس سے قبل حکومت نے 2023میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں2028میں کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی2035کے لیے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2ڈیڈلائنزکو نظر انداز کرچکا ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی دارلحکومت نئی دلی شدید فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست اورخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچارہا ہے۔







