بھارت
نئی دلی : اندرا گاندھی ائیر پورٹ کی چھت گرگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ گر گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک کی چھت شدید گرج چمک اور موسلادھار بارش کی وجہ سے گرگئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئی دلی ایئر پورٹ کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو کر گرگیاہے اور اس حصے سے بارش کا پانی بہ رہا ہے ۔ دلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایئر پورٹ کی عمارت کوبھی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 28جون کو بھی طوفانی بارش کے باعث اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔








