مغربی بنگال : مسلم ”ایس آئی“کا نام بھی فہرست رائے دھندگان سے غائب
کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی طرف سے کی گئی ووٹرفہرستوںکی خصوصی نظر ثانی مہم کے تحت جہاں لاکھو ں افراد کے نام رائے دہندگا ن فہرست سے ہذف کیے گئے ہیں وہیں ایک مسلم پولیس ملازم کا نام بھی کاٹ دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ ملازم گزشتہ 37برس سے پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ضلع مرشد آباد کا رہائشی ریاض کریم نامی مسلم پویس سب انسپکٹر اس وقت پنوری تھانے سے منسلک ہیں اور انہیں انتخابی ڈیوٹی پر بھی تعینات کیا گیا ہے تاہم انکا نام انتخابی فہرست سے غائب ہے۔یاد رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحملہ 23اپریل کو منعقد ہوا جبکہ دوسرا اور آخری مرحلہ 29اپریل کو ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی کے تحت لاکھوں لوگوں کے نام فہرستوں سے نکال دیے ہیں ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر اور حزب اختلاف کے دیگر رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کی ہدایت پرلاکھوں لوگوں کے نام انتخابی فہرست سے کاٹ دیے جو ریاست میں بی جے پی کو اقتدار میں لانے کی اسکی مذموم کوششوں کا حصہ ہے۔







