کینیڈا: دو سکھ کارکنوں کی جانیں خطرے میں، پولیس نے دونوں کو انتباہی خطوط جاری کردیے

اوٹاوہ: رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس (آر سی ایم پی )نے کہا ہے کہ ملک میں مقیم دو سکھ علیحدگی پسندوں کی جان کو خطرات لاحق ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے دونوں کو انتباہی خطوط جاری کرتے ہوئے انہیں چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خطوط میں سکھ رہنمائوں کو متنباہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں ایک آزاد سکھ ریاست بنانے کی کوششوں کے سبب ان کی جانیں خطرے میں ہیں۔
ان سکھ رہنمائوں میں اندرجیت سنگھ گوسل اور منجندر سنگھ شامل ہیں ۔ گوسل نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خط 14 اگست کو موصول ہوا۔پولیس کی طرف سے ڈیوٹی ٹو وارننگ کے خطوط اس وقت جاری کیے جاتے ہیں جب ان کے پاس قابل اعتماد انٹیلی جنس ہوتی ہے کہ کسی شہری کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس عام طور پر خطرے کی نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کرتی۔ تاہم پولیس نے کہا کہ ان کے اہل خانہ یا دوستوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم دونوں کارکنوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔خطوط میں احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔گوسل خالصتان ریفرنڈا کے کینیڈین کوآرڈینیٹر ہیں۔







