APHC-AJK

اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا اہم اجلاس

اسلام آباد:

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کاایک اہم جلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام اکائیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال، کشمیر کاز کی حساس نوعیت اور آئندہ حکمتِ عملی کے مختلف پہلوو¿ں پر غور و خوض کیاگیا۔اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں انتخابی عمل کے حوالے سے اپنی سابقہ اصولی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ حریت کانفرنس کسی سیاسی یا مذہبی جماعت، گروہ یا فرد کے حق یا مخالفت میں انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنے گی۔ اس مو¿قف کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک قومی، نظریاتی اور بین الاقوامی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جسے وقتی سیاسی مفادات یا انتخابی وابستگیوں کے تابع کرنا اس کی بنیادی روح اور وقار کے منافی ہے۔اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی و مذہبی قیادت کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی کشمیر کاز کے لئے متحدکرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس تناظر میں حریت کانفرنس کا غیرجانبدار، اصولی اور متوازن کردار کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا، تاکہ وہ ایک مشترکہ قومی آواز کے طور پر اپنی ساکھ، اعتماد اور اثرپذیری کو برقرار رکھ سکے۔
شرکاءنے کہا کہ حریت کانفرنس شہدائے کشمیر کی وارث اور ان کے عظیم مشن کی امین ہے۔ اس حیثیت سے اس پر یہ بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہداءکے ادھورے مشن”حقِ خودارادیت کے حصول“کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید مو¿ثر، منظم اور ہمہ جہت بنائے۔ اس جدوجہد کو اصولی، پ±رامن اور بین الاقوامی قوانین و سفارتی اقدار کے مطابق جاری رکھنا حریت کانفرنس کی مستقل حکمتِ عملی قرار دیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ حریت کانفرنس کی نمائندہ ٹیمیں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے باضابطہ اور مو¿ثر روابط قائم کریں گی۔ ان روابط کا بنیادی مقصد یہ ہوگا کہ متعلقہ جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ جموں و کشمیر کے بنیادی، کلیدی اور اصولی نکات شامل کرنے پر آمادہ کیا جائے، تاکہ کشمیر کاز کو ریاستی، سیاسی اور عوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حریت کانفرنس اپنی اصولی، غیرجانبدار اور واضح پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید مربوط، مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام دستیاب سیاسی، سفارتی اور عوامی وسائل بروئے کار لائے گی اور ہر سطح پر اس آواز کو مو¿ثر انداز میں عالمی ضمیر تک پہنچانے کی کوشش جاری رکھے گی۔اجلاس میں سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی،محمود احمد ساغر ، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ، الطاف حسین وانی،سید فیض نقشبندی ،شیخ عبد المتین ،حسن البنا،جاوید جہانگیر، نثار مرزا، سید اعجاز رحمانی ،راجہ خادم حسین ،داﺅد خان، چوہدری شاہین ،زاہد صفی، ،کفایت حسین رضوی ،زاہد اشرف ،حاجی محمد سلطان،محمد شفیع ڈار،امتیاز وانی، میاں مظفر،محمد اشرف ڈار ،سید گلشن،،منظور احمد ڈار،شیخ عبد الماجد ، زاہد مجتبی اور نذیر کرناہی نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button