مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : دھماکے میں غیر کشمیری انجینئر ہلاک، دو زخمی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک دھماکے میں غیر کشمیری بھارتی انجینئر ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے علاقے اگلر میں فروٹ منڈی میں ایک کولڈ اسٹوریج یونٹ میں مرمتی کام کے دوران ہوا۔ مرنے والے کی شناخت سوربھ سنگھ جبکہ زخمیوں کی دلیپ کمار اور رام کمار کے طور پر ہوئی ہے۔یہ تینوں بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی تھے۔
یہ لوگ کولڈ اسٹوریج میں مرمت کے کام میں مصروف تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔








