مقبوضہ جموں و کشمیر

اگر ہم بھارت کا اٹوٹ انگ ہیں تو ہمیشہ مشتبہ کیوں سمجھا جاتاہے؟ آغا روح اللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے ہر حملے کے بعد کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دیگر حصوں میں ایسے ہی واقعات پیش آنے پر پوری آبادی کو نہ تو گھیرے میں لیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی تلاشی لی جاتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا روح اللہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بھارت میں ہونے والے متعدد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے کشمیریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا واضح اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا کہپنجاب میں پولیس چوکیوں پر دستی بموں کے 30 سے زائد حملے ہوئے۔ حملہ آوروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ موہالی میں راکٹ (آر پی جی) کے ذریعے پولیس انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اور ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ترن تارن میں ایک پولیس اسٹیشن پر آر پی جی حملہ ہوا اور سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ منی پور میں ایک کرنل، ان کی اہلیہ، ان کا بیٹا اور چار فوجی اہلکار مارے گئے۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ منی پور میں ہی ایک اور واقعے میں دو فوجی اہلکار مارے گئے اور مرکزی ملزم کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ کسی قصبے کا محاصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی راہ گیر سے اس کی شناخت ثابت کرنے کے لیے کہا گیا۔
آغا روح اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے، باوجود اس کے کہ بھارتی حکومت کشمیر کو ”بھارت کا اٹوٹ انگ“ قرار دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کولگام میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور کوئی ہلاک نہیں ہوا، لیکن 500 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، کئی لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا اور پوری وادی کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا، 2,500 افراد کو اٹھا لیا گیا اور گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔
آغا روح اللہ نے کہاکہ ہر حملہ غلط ہے، لیکن کسی کشمیری سے پوچھ کر دیکھیے کہ ایک حملے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ جس سڑک پر آپ پلے بڑھے ہوں، اسی پر آپ کے ہاتھ اٹھوا کر تلاشی لی جاتی ہے۔ اپنی ہی سرزمین سے تعلق ثابت کرنے کے لیے شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے۔ پہلے مجرم سمجھا جاتا ہے اور شاید بعد میں جانے دیا جاتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایااگر ہم بھارت کا اٹوٹ انگ ہیں تو ہمیں ہمیشہ مشتبہ افراد کیوں سمجھا جاتا ہے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button