APHC

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: حریت رہنما

 

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف حریت رہنماﺅں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھامجیسے کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر کشمیریوں کو آباد کر رہا ہے اور غیر مقامی لوگوں کو ڈومیسائل فراہم کر رہا ہے۔ حریت رہنماﺅں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے وعدوں کی خلاف ورزی اور خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔حریت تنظیموں نے کہا کہ بھارتی حکام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔حریت رہنما ﺅںنے کہا کہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں بھارتی ہٹ دھرمی بنیادی رکاوٹ ہے۔انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عالمی قوانین اور معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button