مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ: بھارتی انتظامیہ نے جلسے، جلوسوں، احتجاج پردوماہ کیلئے پابندی عائد کر دی

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیںبھارتی نتظامیہ نے آج ڈوڈہ قصبے کے کچھ حصوں میں دفعہ 163 کے تحت دو ماہ کی مدت کے لیے جلسے ، جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کرشن لال کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیاکہ مشاہدے میں آیاہے کہ کچھ لوگ مظاہروں اور اجتماعات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو امن عامہ میں خلل کاباعث بن سکتا ہے لہذا پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی غیر مجاز اجتماع اور عوامی مقامات پراحتجاج یا دھرنوں کے انعقادپرمکمل پابندی عائدکیجاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button