مقبوضہ جموں و کشمیر

پی ڈی پی نے بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کیخلاف بطوراحتجاج اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

download (3)سرینگر: غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں ایک ہفتے کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اعلان پی ڈی پی کے ترجمان سید سہیل بخاری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کا مودی حکومت کا غیر قانونی اقدام برقراررکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی نے ایک ہفتے کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کوآئندہ چند دنوں میں اپنی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف ورکرز کنونشنوں سے خطاب کرناتھااورپی ڈی پی کی دیگر سیاسی سرگرمیاں بھی شیڈول تھیں ۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کے بعد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اوراحتجاج کیلئے پارٹی نے ایک ہفتے کے لیے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button