مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:مغل روڈ پر گاڑی نالے میں گرنے سے دو افرادجاں بحق، دو لاپتہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک سڑک حادثے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ پیر کو مغل روڈ پربرف باری کے بعد چار افرادسفر کے دوران لاپتہ ہو گئے ۔ برفباری کے باعث سڑک پرپھسلن ہو گئی تھی۔لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاو¿ کے لئے کارروائی شروع کی گئی اورمنگل کو چھتہ پانی کے مقام پر ایک نالے سے گاڑی برآمد ہوئی۔ جائے وقوعہ سے دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی دو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوںکی شناخت کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button