مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںضلع گاندربل کے علاقے ینہامہ تھورو میں ایک نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے لاش کو نہر میں تیرتے ہوئے دیکھا اور پولیس کومطلع کردیا۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔








