APHC-AJK

مظفرآباد:” ہم ہیں بنیانِ مرصوص” کے عنوان سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد

 

 

مظفر آباد: معرکہ حق بنیانِ مرصوص کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور جہاجرین کشمیر نمائندہ فورم کے زیر اہتمام مظفرآباد میں” ہم ہیں بنیانِ مرصوص” کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ برہان وانی شہید چوک سے گڑھی پن چوک تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر اور کنوینر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ غلام محمد صفی نے کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی میں سول سوسائٹی، وکلا، علما، طلبا وسمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان و کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔
چوہدری لطیف اکبر، غلام محمد صفی، محمود احمد ساگر، م شیخ جمیل الرحمن، سایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، شوکت جاوید میر، غلام حسن بٹ، سید اشتیاق بخاری، حمزہ شاہین، عزم حیات، شگفتہ بخاری اور ڈاکٹر واجد نے اپنی تقاریر میں کہا کہ پاکستان نے اپنے ازلی دشمن بھارت کے تمام مذموم عزائم آپریشن بنیانِ مرصوص کے ذریعے خاک میں ملا دیے اور یہ آپریشن حق کی فتح کی ایک روشن مثال بن گیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور پاکستان کے لازوال دینی ، ثقافی ، تمدنی ، تہذیبی رشتوںکو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔انہوںنے کہا کہ کشمیری بھارت کے جبر کے باوجود حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔


ْمقررین نے فیلڈ مارشل کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جراتمندانہ قیادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھی پاکستان کی اس کامیابی پر اظہار مسرت اور مملکت خداداد مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشا اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔
اس موقع پر حریت رہنما راجہ خادم حسین، شیخ محمد یعقوب، شیخ عبدالماجد، زاہد اشرف، سید گلشن، مشتاق الاسلام، عبدالمجید میر، مہاجرین نمائندہ فورم کے غلام حسن بٹ تنزیر اقبال، اقبال خان، تحریک شباب المسلمین کے اسٹوڈنٹس ونگ کے چیئرمین منیر کونشی اور پاسبان حریت کے وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم بھی موجود تھے جنہوں نے ریلی کے انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button