بھارت

مغربی بنگال: ممتا بنر جی کے گھرکے سامنے بی جے پی کارکنوںکے جئے شری رام کے نعرے

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکتہ میںبی جے پی کارکنوںنے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنر کے گھر کے سامنے”جئے شری رام” کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی کے گھر کے سامنے صرف چند پولیس والے اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کچھ اہلکار تھے۔سابق وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر سیکورٹی کم کر دی گئی ہے اورلوگ اب ہریش چندر چٹر جی سٹریٹ جہاں ممتا کا گھر ہے، آسانی سے آجاسکتے ہیں ۔
بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں نے برییگیڈپریڈ گرائونڈ نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جاتے وقت یہ نعرے لگائے ۔ اس دوران ممتا بنر جی کی سربراہی میں قائم ترنمول کانگریس کے بعد کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوںنے جئے بنگلہ کے نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ بی جے پی کے سویندوا دھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔یہ ریاست میںحالیہ متنازعہ انتخابات کے بعد بی جے پی کا پہلا وزیراعلیٰ ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میںوزیراعظم نریندر مودی ، وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button