مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فورسز نے اونتی پورہ سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مصیب نذیر نامی شہری کوایک مشترکہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں اور کاکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوںکو مختلف جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔







