بھارت

مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج

نئی دہلی:مودی حکومت کی ظالمانہ اورناقص پالیسیوں نے بھارتی کسانوں اورمزدوروںسمیت ہرطبقے کوشدیدمعاشی مشکلات سے دوچارکردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدے ”دی ٹیلی گراف انڈیا“ نے مودی حکومت کی کسان مخالف ظالمانہ پالیسیوں کی قلعی کھول دی ہے۔دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق پنجاب بھرسے کسان موہالی میں جمع ہوئے تاکہ ریاستی اسمبلی کی جانب مارچ کرسکیں۔چندی گڑھ پولیس نے احتجاج کیلئے جمع ہونے والے کسانوں کومنتشرکرنے کیلئے آنسو گیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا۔دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق پولیس نے کسانوں کیخلاف نہ صرف طاقت کااستعمال کیا بلکہ کچھ کو گرفتاربھی کر لیا۔کسانوں کی تنظیم نے کہاہے کہ پولیس کی کارروائی کے د وران کچھ کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کسان کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت، دریائی پانی کے تنازعے اوردیگر مسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button