کشتواڑ : بجلی کا کرنٹ لگنے سے محکمہ پی ڈی ڈی کا ملازم جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میں پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم دورانِ ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا جس پر لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران پی ڈی ڈی کا ملازم بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔واقعے کے بعد مذکورہ ملازم کے اہل خانہ اور مقامی رہائشیوں نے کشتواڑ پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔لواحقین کا کہنا تھا کہ مرمت کے کام کے دوران بجلی کی سپلائی بحال ہونا سنگین غفلت کا مظہر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب ترسیلی لائن پر کام جاری تھا تو بجلی بحال کیسے کی گئی۔مظاہرین نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور محکمہ بجلی کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






