مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری میڈیکل کالج کے ملازمین کا احتجاج آج دسویں روز بھی جاری

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وہسپتال راجوری کے نان گزیٹڈ ملازمین کا پرامن احتجاج بدھ کو مسلسل 10ویں روز بھی جاری رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت جی ایم سی ایمپلائز یونین راجوری کے صدر ناصر خان کے ہمراہ ضلعی نائب صدر مسعود ملک، اشتیاق بٹ، وسیم اکرم، ندیم احمد میراور دیگر اراکین کررہے ہیں۔ ملازمین نے گزشتہ دس دن سے پرامن احتجاج جاری رکھاہواہے جو 2019 سے زیر التواءریکروٹمنٹ رولز کی تشکیل اور اسے حتمی شکل دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔








