بی جے پی کا کام محض نفرت انگریز سیاست کرنا ہے، کانگریس
جموں شراب ، منشیات مافیا کی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے،رمن بھلا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے کہاکہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے علاقے میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں اسوقت شراب و منشیات مافیا کی سرگرمیوںکاگڑھ بن چکا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانفرنس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے جموںمیں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کا کام صرف اور صرف فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا اور نفرت انگیز سیاست کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموں خطے میں ہر طرف شراب کی دکانیں ہیں اور خطہ اس وقت شراب اور منشیات کامزکز بن گیا ہے۔کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنیکا وعدہ کیا تھا جو اس نے ابھی تک پورا نہیں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگوںکے مینڈیٹ کو پامال کیا جارہا ہے ، جب سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم اور اسے یونین ٹریٹری بنا دیا گیا ہے ،یہاں کے لوگ بے انتہا مسائل کا شکار ہوچکے ہیں، کشمیری نوجوانوںکو ملازمتوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور وسائل کو بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔۔







