مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ : تیز ہواﺅں ، ژالہ باری سے سیب کے باغات تباہ ، کاشتکار پریشان

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شدید ژالہ باری اور تیز ہواﺅں کی وجہ سے سیب کے باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد، واٹرگام، لیسر، ڈانگیواچہ، ڈنڈوسہ، ہادی پورہ اور علاقوں میں اولوں نے باغات کی تباہی مچا دی اور کاشت کاروں کی مہینوں کی محنت اور سرمایہ کاری منٹوں میں تباہ ہو گئی۔ لیسر کے ایک کاشتکار علی محمد نے بتایا کہ ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ سیب فوری طور پر درختوں سے گرنے لگے۔ کاشتکاروں کو ایک بار پھر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کاشت کا ر جن کی اکثریت اپنی روزی روٹی کے لیے مکمل طور پر باغات پر انحصار کرتی ہے ، شدید پریشیانی سے دوچار ہو گئے ہیں۔
رواں ہفتے کے شروع میں بارہمولہ ہی کے علاقوں سنگرمہ، واگورہ، کریری، پٹن، کنڈی اور ٹنگمرگ میں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ شدید ژالہ باری کے بعد باغات اور کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔
باغبانوں نے کہا کہ بار بار آنے والی تیز ہواﺅں نے انہیں مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر نقصان کا جائزہ لے اور متاثرہ کاشتکاروں کے لیے معاوضے اور امداد کا اعلان کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button