بھارت

راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میں قبائلیوں کی حالت زار پر بی جے پی حکومتوں پرکڑی تنقید

بالاغاٹ میں بیماری اور غذائی قلت سے بچوں کی اموات پر حکومتی اقدامات پر سوالات

نئی دلی:بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مرکز اور مدھیہ پردیش میں ہندوتوا بی جے پی کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بالاغاٹ کے قبائلی علاقوں میں بیماری اور غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کے بعدبی جے پی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔
راہل گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں جبکہ قبائلی آبادی کو بنیادی صحت، تعلیم، روزگار اور مالکانہ حقوق بھی مکمل طور پر میسر نہیں ہیں۔
راہل گاندھی نے برسا بلاک کے گائوں جگلا میں بائگا قبائلی خاندانوں سے ملاقات کی ، جہاں بیماری کے باعث کئی بچے ہلاک ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت متاثرہ خاندانوں کو مناسب امداد فراہم کرنے اور موجودہ فلاحی و جنگلاتی قوانین کے تحت ان کے حقوق یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا، بالاغاٹ کے قبائلی علاقوں میں بہت سے بچے بیماری اور غذائی قلت کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے صحت، تعلیم یا روزگار کے حوالے سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قبائلی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہو اور نہ مرکزی حکومت اور نہ ہی ریاستی حکومت ان کی مدد کررہی ہے۔انہوں نے کہا، بہت سے بچے غذائی قلت اور بیماری کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، لیکن متاثرہ خاندانوں کو مکمل معاوضہ نہیں ملا۔
کانگریس رہنما نے دیہات میں اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال پر بھی سوال اٹھایا اور اسے حکومت کی جانب سے بار بار کیے جانے والے ترقی کے دعوئوں سے متصادم قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button