بھارت

بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب تعمیرات کو گرانے کا حکم اسکے خطرناک عزائم کی عکاسی کرتا ہے: تجزیہ کار

نئی دلی: تجزیہ کاروں اور مبصرین نے بھارتی وزارت داخلہ کے اس حکم نامے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد کے 15 کلومیٹر کے اندر تمام تعمیرات کو منہدم کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمنامہ بھارتی جنگی جنون اور اسکے خطرناک عزائم کا مکمل عکاس ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دراندازی اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے بہانے پاکستان کے ساتھ سرحد پر تمام عمارتوں کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم مبصرین نے بھارت کے اس جواز کو بلا جوازاور غیر منطقی قرار دیے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیوں کے لیے راستہ صاف کرنا اور سرحدی علاقوں کو مکمل طور پر عسکری زوں میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا بھارت صرف اور صرف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے اور اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس کارروائی سے کتنے غریب لوگ اپنی چھت سے محروم ہو نگے۔
مبصرین اور تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ سرحد کے ساتھ 15 کلومیٹر کی پٹی کو صاف کرنا ایک سنگین فوجی اشتعال انگیزی ہے ۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی سرحدی علاقوں میں فوجیوں کی ایک بڑی تعداد تعداد تعینات کر رکھی ہے لہذا اگر پھر بھی دراندازی اور سمگلنگ کے واقعات پیش آتے ہیں تو بھارتی حکومت کو غریب لوگوں کو بے گھر کرنے کے بجائے اپنی فورسز سے جواب طلب کرنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہوتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کے دعوئوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، وہ محض اپنی جنگی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے اور وہ اسکے لیے بھی اپنی بلڈوزر سیاست برائے کار لا رہی ہے۔
ناقدین کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت کوملک میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پربدترین مظالم کیلئے دنیا بھر میں انتہائی ذلت و رسوائی کا سامنا ہے لہذا وہ دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بے بنیاد دعوئوں کا سہارا لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور دیگر معاملات کو نمٹانے کیلئے ملکوں کے درمیان دو طرفہ سرحدی رابطہ کاری چینلز موجود ہوتے ہیں تاہم بھارت اس طرح کے چینل کا استعمال کرنے کے بجائے انتہائی اشتعال انگیز اور جارحانہ اقدامات کر رہا ہے جس سے اسکے مذموم عزائم کا بخوبی پتہ چلتاہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں کشیدگی کو کم کرنے بجائے مسلسل ایسے اقدامات کررہا ہے جن سے تنائو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ بھارت کے مذموم عزائم کا نوٹس لے اور اسے عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی پاسداری پر مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button