مقبوضہ کشمیر :مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف حادثات میں 70سالہ خاتون اور ایک بچی سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں مٹن کے علاقے میرپورہ کھلچوہار میں تیز آندھی کے باعث اخروٹ کا درخت گرنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ضلع اسلام آباد میں اچھہ بل کے علاقے اکنگم مائری پورہ میں برنٹی دیالگام واس کا رہائشی محمد اقبال پرے سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔23سالہ نوجوان ونود کمارضلع ادھم پور کے علاقے گھاس منڈی رام نگر میں پراسرار طورپرمردہ پایا گیا۔ضلع رام بن کے علاقے بدوان میں ایک آئل ٹینکر کی ٹکر سے لیاقت علی نامی شہری جاں بحق ہو گیا ۔محکمہ پاور ڈیولپمنٹ کا ایک کارکن محمد یوسف شاہ ضلع بانڈی پورہ میں بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ضلع اودھم پورمیں ایک لڑکی نیتا دیوی دریائے توی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہے۔
ادھر سرینگر کے علاقے کھون موہ کی ناز کالونی میں دو گاڑیوں کے درمیاں تصادم میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔







