بھارت
منی پور: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ، پولیس کانسٹیبل زخمی

امپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک ڈرائیور کو ہلاک اور ایک پولیس کانسٹیبل کو زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاول اور ایندھن سمیت ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کے ایک قافلے پر جمعہ کے روز امپھال-اکھرول روڈ پر بھارتی فورسز کی طرف سے حفاظتی انتظامات کے باوجود حملہ ہوا۔ڈرائیور، جس کی شناخت مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ نتیش کمار کے طور پر ہوئی، فائرنگ میں مارا گیا، جب کہ ایک 35 سالہ پولیس کانسٹیبل ڈسنگم مارنگمی زخمی ہوا۔یہ قافلہ اکھرول ضلعی ہیڈکوارٹر کی طرف جا رہا تھا کہ لتن پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں لینگانگ چنگ اور ٹی ایس کسوم کے درمیان ہائی وے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا








