مغربی بنگالی : بی جے غنڈوں کا ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پر حملہ
بی جے پی حکمران قاتل بن چکے ہیں۔ ممتابنر جی

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حالیہ متنازعہ انتخابات کے بعدبھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے برسراقتدار آتے ہی ریاست تنائو اور کشیدگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترنمول کانگریس کے ایک سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنر جی پر جنوبی پرگنہ کے علاقے سونار پور میں بی جے پی غنڈوں نے اس وقت حملہ کیا جب وہ انتخابی نتائج کے بعد تشدد سے متاثرہ پارٹی کارکنوں اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ابھیشیک جب پارٹی کے ایک مقتول کارکن کے گھر جارہے تھے تو بی جے پی والوں نے انہیں گھیر لیا ، انکے خلاف نعرے لگائے، ان پر انڈے اور پتھر پھینکے ۔ بعدازاں پولیس نے مداخلت کر کے انہیں بی جے پی کے غنڈوں سے چھڑا لیاجس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ۔ اس دوران سابق ریاستی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ م ممتا بنر جی بھی ہسپتال پہنچیں ۔
ابھیشیک بنر جی نے اپنے ساتھ ہونے والے بہیمانہ سلوک پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا ، علاقے میں دانستہ طور پر پولیس کا مناسب انتقام نہیں تھا اور نہیں نشانہ بنا کر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔
دریں اثنا ممتا بنر جی نے بھی ایک بیان میںواقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکمران قاتل بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں حزب اختلاف کو دبانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔







