مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں فائرنگ سے بھارتی پیراملٹری اہلکار زخمی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت جسوندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جسوندر سنگھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا اوراس کی رائفل سے اچانک گولی چل گئی ۔ گولی اس کے پاو¿ں میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔







