بھارت

بھارت: بی جے پی حکومت نے5ہزار بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کی نو منتخب حکومت نے بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیںاورتقریبا 5 ہزار بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کردیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ ماہ سرحدی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔اقتدار سنبھالنے کے بعد بی جے پی حکومت نے بنگلہ دیشی شہریوں اور میانمار سے ہجرت کر کے آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ان کیلئے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم دیاہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا 5 ہزار بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ریاست کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے، جہاں سے اب تک 4,800بنگلہ دیشی شہریوں کو سرحد پار واپس بھیجا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید 836افراد اس وقت حراستی مراکز میں موجود ہیں اور انہیں بھی جلد ملک بدر کیاجائے گا۔یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت پر کی جارہی ہیں جب بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات 2024میں ڈھاکا میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اوربھارت فرار ہونے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ماضی میں بھی بھارت پر الزام عائد کر چکی ہیں کہ وہ مناسب قانونی کارروائی کے بغیر بنگالی بولنے والے مسلمانوں کوزبردستی بنگلہ دیش دھکیل رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button