بھارت: کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں نوجوان نسل سڑکوں پر، لکھنو میں احتجاج

لکھنو:بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی( سی جے پی) کی قیادت میں بھارتی نوجوان نسل سڑکوں پر ہے اوربی جے پی حکومت کیخلاف میں احتجاج کر رہی ہے،اس تحریک نے مودی کی نااہل حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی جے پی کی قیادت میں طلبا اور سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں نے ائر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں مودی حکومت کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے کرپٹ بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔
قبل ازین دہلی اور پونے میں بھی جین زی مودی کے بدترین سیاسی نظام کیخلاف احتجاج کر چکی ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے صرف اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں سی جے پی آئندہ امرتسر اور بنگلورو کے بعد دوبارہ دہلی میں ایک بڑے احتجاج کی تیاری میں ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کی تحریک نے بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کیخلاف شدید غصے کا ثبوت دے دیا،بھارت کا نوجوان 12 سال سے مسلط مودی کی مفاد پرست سیاست، مذہبی کارڈ اور ہندوتوا سوچ کیخلاف آواز اٹھا چکا ہے۔






